لیبیا کے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی پیشکش

تہران (ارنا) لیبیا کے وزیر اعظم کے نام ایک پیغام میں طوفان کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اس ملک کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے اور میڈیکل امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ کو ایک پیغام ارسال کرتے ہوئے لیبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ جانی نقصان اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کی جانب سے لیبیا کے وزیر اعظم اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، قوم کی طرف سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔  انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خدا کی رحمت اور مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .