9 ستمبر، 2023، 9:33 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85224107
T T
0 Persons

لیبلز

سعودی عرب کا ایک وفد تہران اور ایرانی وفد ریاض کا دورہ کرے گا

تعلقات معمول پر آنے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان وفود کا تبادلہ شروع ہوگيا ہے۔

ریاض (ارنا) سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے بتایا ہے کہ ایک سعودی وفد آج بروز ہفتہ 9 ستمبر کو ایران کے لیے روانہ ہوگيا ہے۔ مذکورہ سعودی وفد تہران میں جاری انٹرنیشنل ڈسٹ کنٹرول کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایران کی وزارت سیاحت کا ایک وفد یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 45 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے کل اتوار کو ریاض روانہ ہو رہا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .