پاکستان میں کل جمعرات کو سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا چہلم منایا جائے گا۔ شب اربعین کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے اور جلوس ہائے عزا برآمد کیے جارہے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت شریک ہیں۔ پاکستان میں مقیم ایرانی شہری بھی اپنے پاکستانی بھائيوں کے ساتھ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منار رہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی اسلام آباد میں ایران کے سفارتی کمپلکس میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے علاوہ ایران اور عراق کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ایران کے قونصل خانوں اور ثقافتی مراکز میں شب اربعین کے موقع پر سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس عزا منعقد کی گئيں جن میں ان شہروں میں مقیم ایرانیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی شہری بھی شریک ہوئے۔
آپ کا تبصرہ