4 ستمبر، 2023، 9:06 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85220485
T T
0 Persons

لیبلز

تائيکوانڈو کے ایشیا مقابلوں میں دختران ایراں کی دھوم

بیروت (ارنا)12 ویں ایشین جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ ایران کی ینگ ویمن ٹیم نے جیت لی اور بوائز کی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی۔

12ویں ایشیائی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیر کی شام ختم ہوگئے۔ 3 روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 26 ممالک کے 285 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ایران کی  ینگ ویمن 10 رکنی قومی ٹیم نے تاریخ رقم کی اور 9  میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جس میں 6 گولڈ، 2 سلور اور 1 برونز میڈیل شامل ہے۔ تھائی لینڈ رنر اپ اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہی۔

ایرانی خواتین کی تائیکوانڈو ٹیم کے لیے ساغر مرادی، آیناز ناصری، سوگند شیری، فرشتہ فتحی، غزال ہوشمند اور نیوشا شادلو نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔ مطہرہ فتحی اور روژن گودرزی نے سلور میڈل اور پرنیان نوری نے برونز میڈل حاصل کیا۔

تائيکوانڈو کے ایشیا مقابلوں میں دختران ایراں کی دھوم

اس کے علاوہ، فاطمہ صفر پور نے براعظم ایشیا کی بہترین کوچ کا اعزاز حاصل کیا، اور آئیاز ناصری کو ایشیا کی تکنیکی تائیکوانڈو گرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تائيکوانڈو کے ایشیا مقابلوں میں دختران ایراں کی دھوم

ایرانی قومی بوائز ٹیم نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 2  برونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز سیکشن میں جنوبی کوریا چیمپئن رہا اور ازبکستان دوسرے نمبر پر آیا۔

تائيکوانڈو کے ایشیا مقابلوں میں دختران ایراں کی دھوم

قومی بوائز ٹیم کے لیے امیر محمد رحمانی راد اور سید محمد متین حسینی نے 2 گولڈ میڈل، صدرہ مقدمی اور مہدی رزمیان نے 2 سلور میڈل، رادین زینالی اور سینا رضا علی زادہ نے 2 برونز میڈل ملک کے لیے جیتے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .