ارنا نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزاحمتی فورس نے غزہ کی پٹی سے سمندر کی طرف 2 راکٹ داغے۔ بعد ازاں رفح کے علاقے سے سمندر کی جانب یکے بعد دیگرے متعدد راکٹ داغے گئے۔
حالیہ ہفتوں میں مزاحمتی گروپ کی طرف سے میزائل تجربات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو ان کے میزائلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے گذشتہ حملوں میں فلسطینی مزاحمتی میزائلوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کی زندگیوں کو مفلوج کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
فلسطینی مزاحمتی گروپ کے حالیہ راکٹ تجربات، غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور منہ توڑ جوابی کاروائی کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ