4 ستمبر، 2023، 5:16 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85220353
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورس کے نئے راکٹ تجربات

تہران (ارنا) فلسطین کی مزاحمتی فورس نے اپنی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے پیر کے روز نئے میزائل تجربات کیے۔

ارنا نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزاحمتی فورس نے غزہ کی پٹی سے سمندر کی طرف 2 راکٹ داغے۔ بعد ازاں رفح کے علاقے سے سمندر کی جانب یکے بعد دیگرے متعدد راکٹ داغے گئے۔

حالیہ ہفتوں میں مزاحمتی گروپ کی طرف سے میزائل تجربات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو ان کے میزائلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے گذشتہ حملوں میں فلسطینی مزاحمتی میزائلوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کی زندگیوں کو مفلوج کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ کے حالیہ راکٹ تجربات، غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور منہ توڑ جوابی کاروائی کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .