2 ستمبر، 2023، 4:34 PM
News ID: 85218369
T T
0 Persons

لیبلز

طلوع-3 سیٹیلائٹ، خلائی ادارے کے حوالے

2 ستمبر، 2023، 4:34 PM
News ID: 85218369
طلوع-3 سیٹیلائٹ، خلائی ادارے کے حوالے

تہران-ارنا- طلوع-3 سیٹیلائٹ چینل تمام تجربات سے گزرنے کے بعد ایران کے خلائي ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔

        طلوع-3 سیٹیلائٹ کے پرواز کرنے والے ماڈل کی  گزشتہ جنوری میں خلاء کے قومی دن کی مناسبت سے رونمائي کی گئي تھی اور اس کے بعد کئي طرح کے تجربات سے گزرنے کے بعد اسے خلائي ادارے کے حوالے کر دیا گيا اور ایک پروگرام کے تحت اسے خلاء میں بھیجا جائے گا۔

        یہ سیٹیلائٹ 100 کیلو سے زیادہ وزنی ہے اور اس کی ڈیزائن سے لے کر بنانے تک کا سارا کام ملکی ماہرین کے ذریعے انجام پایا ہے۔

        طلوع سٹیلائٹ کو زیریں زمینی مدار میں بھیجا جائے گا جہاں سے وہ زراعت، پانی کے ذخائر، قدرتی آفات  کی ضروری تصویریں ایران کے خلائي ادارے کو بھیجے گا۔

        حالیہ برسوں میں ایران نے خلاء میں سیٹیلائٹ بھیج کر سائنس میں اپنی ترقی کا لوہا منوا لیا ہے۔

        ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .