32 سالہ ایرک عثمانیز جو 2009 سے اس فیلڈ میں ہیں، ونڈ ٹنل میں دنیا کے مشہور کوچز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایران کے میگامال میں ایرانی انسٹرکٹرز کی ایڈوانس ٹریننگ کورس کے لیے تہران اور کیش آئے ہوئے ہیں۔
کیش ونڈ ٹنل سے متعلق سوال کے جواب میں ایرک عثمانز نے بتایا کہ میں نے بہت سے ممالک کا سفر کیا ہے جہاں ونڈ ٹنل ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہارڈویئر کے لحاظ سے کیش ونڈ ٹنل دنیا کی جدید ترین ٹنلز میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لوگ بہت تہذیب یافتہ، خوش اخلاق، مہمان نواز اور گرم جوش ہیں۔
کیش کے متعلق انکا کہنا تھا: اس جزیرے کا ماحول بہت پرسکون ہے اور صاف ستھری آب و ہوا کا احساس واضح طور پر محسوس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں صاف سمندر، خوبصورت جزیرہ، اچھی ہوا اور مہذب لوگ ایک سیاح کے لیے ایک اہم شرائط ہیں اور میں نے یہاں بہت اچھا محسوس کیا۔
ایرک عثمانیز نے کہا کہ مجھے مختلف ممالک کے سفر کے بہت سے تجربات ہیں اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ عالمی میڈیا کے ذریعے کسی ملک کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنا چاہیے۔ بعض اوقات عالمی میڈیا میں شائع شدہ تصاویر اور باتیں غیر حقیقی ہوتیں ہیں۔ کیش میں موجود انفراسٹرکچر دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کیش میں بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوں گے اور میں دوبارہ اس خوبصورت جزیرے کا سفر کروں گا۔
کیش میں اس ٹریننگ کورس میں صرف 5 افراد فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے ٹریننگ سرٹیفیکیٹ حاصل کر پائے۔
آپ کا تبصرہ