ارنا کے مطابق صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کو دفاعی صنعت کی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کے موقع پر مہاجر 10 نوعیت کے ڈرون طیارہ کی رونمائي کی ۔ ایران کی دفاعی صنعت کا تیار کردہ یہ جدید ترین ڈرون طیارہ دو ہزار کلومیٹر تک مسلسل چوبیس گھنٹے پرواز کرنے پر قادر ہے۔
مہاجر 10 ڈرون طیارہ کا وزن 300 کلوگرام ہے اور اس کے اندر 450 لیٹر ایندھن کی گنجائش ہے۔ ایران کا یہ جدید ترین ڈرون طیارہ 210 کلومیٹر فی گھنٹہ پرواز کرسکتا ہے اور انواع و اقسام کے اسلحے اور ملک کے اندر تیار ہونے والے" قائم" نامی بم لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایران کا مہاجر 10 ڈرون طیارہ الیکٹرانک جنگ کے وسائل اور انٹیلیجنس آلات سے بھی لیس ہے۔
آپ کا تبصرہ