صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی حملے جاری رہیں گے: حماس

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں صیہونیت مخالف آپریشن کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قابضین کے خلاف مزاحمتی گروپوں اور فلسطینی عوام کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا یہ آپریشن فلسطینی قوم کے دفاع، قابض صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دینے اور صیہونیوں کی کوششوں کے خلاف مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے پختہ اور دائمی عزم کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت کے حملے نہ صرف جاری رہیں گے بلکہ ان کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ مسجد اقصیٰ کو نابود کرنے اس کی جگہ جعلی معبد بنانے کے صیہونی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔

القانوع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت اور انقلاب جوانوں  نے قابض فوج اور صیہونیوں کے حوصلے پست کردیئے ہیں۔   

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کے یہ بیان آج سہ پہر دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں صیہونیت مخالف آپریشن اور 2 صہیونیوں کی ہلاکت کے بعد دیا ہے۔

 صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .