غزہ سے 50 میزائل سمندر کی جانب داغے گئے

بیروت (ارنا) میڈیا ذرائع نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی راکٹ مشقوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے 50 میزائلوں کے داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق میزائلی مشقوں کے دوران مزاحمتی فورس کے جوانوں نے غزہ سے سمندر کی طرف 50  میزائل فائر کیے ہیں۔

رپورٹ میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گيا کہ یہ میزائل کس قسم کے ہیں۔ 

المنار ٹیلی ویژن کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اپنی عسکری طاقت کو بڑھانے کی غرض سے  تواتر کے ساتھ میزائل تجربات کر رہی ہیں جس کا مقصد صیہونی حکومت کے فضائی اور میزائل حملوں کے مقابلے میں اپنے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

http://irna_urdu/ ہمیں فالو کریں 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .