17 اگست، 2023، 6:05 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85202153
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی ائیرپسٹل ویمن ٹیم نے انٹرنیشنل چیمپین شپ میں برونز میڈل اپنے نام کر لیا

باکو (ارنا) ایران کی ائیرپسٹل ویمن ٹیم نے 10 میٹر رینج میں انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیت لیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو آذربائیجان کے شہر باکو میں شوٹنگ کی انٹرنیشنل چیمپین شپ کا انعقاد ہوا۔ 10 میٹر کی رینج میں ایرانی شوٹر ٹیم کی گل نوش صبغت الٰہی، ھانی رستمیان اور مینا قربانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ چین اور ہنگری کی ٹیمیں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایران کے مین ائیرپسٹل ٹیم کے امیر جوہری خو، وحید گلخندان اور سجاد پورحسینی 11ویں نمبر پر رہے۔

ائیرپسٹل انٹرنیشنل چیمپین شپ میں 101 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ اولمپک کوالیفکیشن کے یہ مقابلے  18 اگست سے 25 اگست تک باکو میں منعقد ہورہے ہیں۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .