پاکستانی بسیں اربعین 2023 کے موقع پرایران میں داخل ہو سکتی ہیں

ایلام (ارنا) ایران کے نائب وزیر داخلہ مجید میراحمدی نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بسیں اربعین کے موقع پر ایران میں داخل ہو سکتی ہیں۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق سید مجید میراحمدی نے اربعین کے خصوصی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پچھلے سال مہران بارڈر پر زائرین کو پیش آنے والے مسائل خصوصا پانی کی فراہمی کو حل کیا جائے گا۔

پاکستانی بسیں اربعین 2023 کے موقع پرایران میں داخل ہو سکتی ہیں

انہوں نے اربعین حسینی کے زائرین کے احترام اور وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہران بارڈر سےعراق جانے والے جلوسوں کو 24 گھنٹے خدمات فراہم ہونی چاہئیں۔

مجید میراحمدی نے مزید کہا کہ پاکستانی بسیں اربعین کے لیے ایران میں داخل ہو سکتی ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .