انڈر 19 والیبال ورلڈ چیمپیئن شپ کا سیمی فائنل جمعرات کو اجنٹائنا کے سان خوآن میں منعقد ہوا ۔
6 بار جیت چکی ایران کی انڈر 19 والیبال ٹیم کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوا جس میں ایرانی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 3-0 سے شکست دے دی ۔
شروعاتی مقابلوں میں بھی ایرانی ٹیم نے جنوبی کوریا ، پورٹ ریکو ،کولمبیا کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ 12 پوائنٹس کے سال اپنے گروپ میں سب سے اوپر تھی۔
ایران کی جونیئر والیبال ٹیم نے اگلے مرحلے میں صربیہ کو شکست دی اور پھر کوارٹر فائنل میں بلجيئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں گئي جہاں جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئي ہے جہاں فرانس سے اس کا مقابلہ ہوگا۔
ایران کی جونئير والیبال ٹیم سن 2015 میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ