سومریہ نیوز کے مطابق الہول میں دہشت گرد تنظیم داعش کے اراکین کے بیوی بچے رہتے ہيں اور یہ کیمپ عراق کی سرحد سے 10 کیلو میٹر دور شمال مشرقی شام میں واقع ہے۔
اس کیمپ کا انتظام سیرین ڈیموکریٹک فورسز نام کی ایک مسلح تنظیم سنبھالتی ہے جو امریکی فوج سے وابستہ ہے۔
عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور برطانیہ کے نئے سفیر اسٹیون ہیچن نے بغداد میں ہونے والی اس ملاقات میں، شام میں الہول کیمپ، منشیات کے سد باب، دہشت گردی سے مقابلہ اور اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا۔
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے اسی طرح اس ملاقات میں الہول کیمپ کے ہٹائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ دنیا کے مختلف ملکوں کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ الہول کیمپ سے اپنے اپنے شہریوں کو واپس بلائيں۔
اس سے قبل عراق کے وزير اعظم نے بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ الہول کیمپ میں پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کی اپنی ذمہ داری پر عمل کرے۔
اس ملاقات میں اسی طرح بین الاقوامی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس ملاقات میں برطانیہ اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گيا۔
آپ کا تبصرہ