ارنا کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی 7ویں مردم شماری کے حتمی نتائج کی منظوری وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے گزشتہ 6 سالوں میں آبادی میں ساڑھے 3کروڑ کے اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے مقابلے میں آبادی میں اضافے کی شرح بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیساتھ آبادی میں اضافے کے چیلنج پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ نے عالمی آبادی کے امکانات کے عنوان سے ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی بالخصوص نوجوان نسل میں اضافے کے ساتھ جہاں اس ملک کے عوام کے لیے مختلف معاملات میں بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، وہیں غذائی تحفظ کے اہم مسائل اور پاکستان میں ترقی و استحکام پر اس کے اثرات میں بھی اسے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ