مارچ ۔ جون 2023 کے آخر تک 16 ارب ڈالر کی برآمدات/ ایران کی غیرملکی تجارت 35.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹمز کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں غیر ملکی تجارتی حجم 35.5 ارب ڈالر رہا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں7.97 فیصد کمی کے تناسب کے ساتھ دیگر اشیاء بشمول، خام تیل، مٹی کا تیل اور ایندھن کی برآمدات 15 ارب 90 کروڑ 6لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹمز کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں غیر ملکی تجارتی حجم 35.5 ارب ڈالر رہا۔ ارنا کے مطابق، اس برآمداتی سامان کا وزن، پچھلے سال کے مقابلے میں28.56فیصد اضافے کیساتھ 45 لاکھ 758 ہزار ٹن تھا۔

اس عرصے کے دوران 19 ارب .953 کروڑ ڈالر مالیت کا 1.1کروڑ 842  ہزارٹن سامان درآمد ہوا جو وزن کے لحاظ سے 6.18% اور مالیت کے لحاظ سے 10.82% کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

گزشتہ 4 ماہ میں ہر ٹن برآمدی اشیا کی اوسط کسٹم قیمت 348 ڈالراور درآمدی سامان کے ہر ٹن کی اوسط کسٹم قیمت 1650 ڈالر تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق برآمدی سامان میں جن پانچ بڑی اجناس کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں مائع قدرتی گیس، مائع پروپین، مائع بیوٹین، بٹومین آئل اور میتھانول شامل ہیں۔ جبکہ درآمدی اشیا کا اضافہ مویشیوں، مکئی، سمارٹ موبائل فون، سویابین، سورج مکھی کے بیج، تیل، اور چاول میں ریکارڈ کیا گیا ۔

ایرانی سامان کی برآمدات کے حوالے سے چین، عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان 5 اہم ممالک ہیں۔ ایرانی برآمدات کے مجموعی وزن کا %75 اور مالی لحاظ سے % 76مندرجہ بالا ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

جبکہ درآمدی اشیاء میں 5 ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، ہندوستان، اور جرمنی سرفہرست ہیں۔ پچھلے 4 ماہ میں درآمدات کی کل مالیت کا % 76 اور مجموعی وزن کا % 62 مندرجہ بالا پانچ ممالک سے آیا۔

اس رپورٹ کے مطابق 4 مہینوں میں غیر ملکی ٹرانزٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس عرصے کے دوران ایران کے راستے 40 لاکھ 783 ہزار ٹن سامان کی آمدورفت ہوئی۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .