پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستانی حکام سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں خودکش حملے کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ ۔

نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صحافیوں کو بتایا کہ اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں 54 افراد ہلاک اور 83 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستانی حکام سے اس حملے کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرحان حق نے تاکید کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام دہشت گردانہ کارروائیوں اور عام شہریوں پر جان بوجھ کر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

8 اگست کو اس ملک کے شمال مغرب میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع "بجور" کے علاقے میں جمعیت علمائے اسلام (فضل گروپ) کے جلسہ عام کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 54 ہوگئی۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی ہے لیکن پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کے سکیورٹی اداروں کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ اس مہلک دھماکے کا مرکزی ملزم ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 2 سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران، تحریک طالبان پاکستان نے پشاور اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کئی بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

                ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .