اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور کلیئرنگ ایکسچینجز کے ذریعے دو طرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور مزید سرحدی منڈیاں کھولنے پر تبادلہ خیال کیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتے قائم ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسلام آباد تہران کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی تعاون کو بڑھانے بالخصوص توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے منصوبوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔ اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے ساتھ طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم پہلی بار 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے تجارتی تعاون کو بڑھانے کے عزم کی بدولت وطرفہ تجارت کا حجم مستقبل میں 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، خاص طور پر سرحد پار تجارت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
پاکستان اور ایران کے ایجنڈے میں 6 سرحدی بازاروں کی تعمیر شامل ہے جنمیں سے 2 بازار پیشین- مند اور ریمدان- گبد اپنے کام کا آغاز کر چکے ہیں۔ سرحدی بازاروں کے علاوہ پولان- گبد ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے پاکستان کو بجلی کی فراہمی بھی شروع کی جا چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ