تہران- ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے انرجی کمیشن کے ترجمان مصطفیٰ نخعی نے اتوار کے دن ہونے والے ایٹمی انرجی آرگنائزیشن کے اجلاس میں کہا کہ ایران نے آئندہ 20 سال میں اپنی توانائی کا15 فیصد حصہ ایٹمی انرجی سے حاصل کرنےکا ہدف مقررکیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اچھے منصوبے بنائے گۓ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کی ہے کہ ایٹمی صنعت ملک کے لیے بہت سے فوائد کے علاوہ دنیا میں ہماری قومی ساکھ کی محافظ سمجھی جاتی ہے اس لیے ماضی کے مقابلے اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ