تہران- ارنا- ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی اور بولیویا کے وزیر دفاع ایڈمنڈو نوویلو ایگیلر نے جمعرات - 20 جولائی کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ڈیفینس اور سیکورٹی کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
ایران کے وزیردفاع بریگيڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے مفاہمیت پر دستخط کے بعد کہا کہ لاطینی امریکہ کے ممالک جنوبی امریکہ کے انتہائی حساس خطے کی وجہ سے ہماری خارجہ اور دفاعی پالیسی میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
بولیویا کے وزیر دفاع نے بھی اس تقریب کے دوران ایران کے وزیر دفاع سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو منشیات اور اشیا کی اسمگلنگ اور سرحدی نگرانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے اور ہم نے اس سلسلے میں ایران سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کی ملٹری یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے بھی خواہاں ہیں۔
آپ کا تبصرہ