17 جولائی، 2023، 6:28 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85172929
T T
0 Persons

لیبلز

ایران انتہائی خوبصورت ملک ہے، ملائیشین موٹرسائیکل سوار

ملائیشیا کے موٹر سائیکل سواروں کے گروپ لیڈر نے کہا ہے کہ ایران کو انتہائی خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال ملک قرار دیا ہے۔

تھران- ارنا-  عارف کولال نے تہران میں ملائیشیا کے سفارتخانے میں پرچم کشائی کی  تقریب میں کہا کہ ایران اس سے بالکل مختلف تھا جو میں نے سنا تھا، ہم ایران میں ارومیہ، تبریز اور زنجان سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں جو کچھ ہم نے دیکھا وہ خوبصورتی کے سوا کچھ نہیں تھا۔

جب میں وطن واپس جاؤں گا تو ملائیشیا کے لوگوں کو ایران کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کے بارے میں بتاؤں گا۔  

ملائیشیا کی آزادی کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر روانہ ہونے والے موٹرسائیکل سواروں کا یہ  گروپ نے لندن سے کوالالمپور تک 22 ہزار کلومیٹر کا راستہ طے کرے گا، یہ گروپ انگلینڈ، فرانس، جمہوریہ چیک، جرمنی، ہنگری، آسٹریا، رومانیہ، بلغاریہ اور ترکی سے ہوتے ہوئے چند روز قبل ایران میں داخل ہوا ہے۔

6 افراد کا یہ گروپ  ایران سے ترکمانستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان، چین، لاؤس اور تھائی لینڈ سے ہوتے ہوئے ملائیشیا کے یوم آزادی کے موقع پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .