ایران ریڈیو فارماسیوٹیکل کٹس کی پیداوار میں علاقائی سطح پر غیر معمولی پوزیشن کا حامل ، محمد قنادی

تہران - ارنا- ایران کی ایٹمی انرجی کی ایجنسی کے اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران ریڈیو فارماسیوٹیکل کٹس کی پیداوار میں علاقائی سطح پر غیر معمولی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے  میں اسٹریٹجک پلاننگ و نگرانی کے ڈائریکٹر محمد قنادی نے " ریڈیو گفتگو " کے پروگرام " روزنہ" سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت ایران تشخیص اور علاج کے لئے ریڈیو فارماسیوٹیکل کٹس کی پیداوار میں علاقائي سطح پر غیر معمولی پوزیشن پر ہیں اور اس وقت ہم علاج کے لئے نیوکلیئر میڈیسن کی پیداوار میں علاقے میں پہلی پوزیشن پر ہیں اور اس قسم کی دواؤں کی برآمدات میں بھی ہماری پوزیشن اچھی ہے۔

       انہوں نے بتایا ہے کہ ہم ایسی  نیوکلیئر میڈیسن بنانے کے لئے ریسرچ کر رہے ہيں جو عالمی سطح پر صرف بڑے ملکوں میں بنتی ہيں۔

محمد قنادی نے واضح کیا: چونکہ کینسر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال پر توجہ دی جانی چاہیے۔

انہوں نے بتایا:ریڈیو فارماسیوٹیکل کٹس دماغ میں بلیڈنگ،  ہڈیوں کے کھوکھلے پن اور دل کی بیماری جیسے امراض کی تشخیص کے لئے موثر ہے چنانچہ ایران میں ہر سال دس لاکھ مریض ٹکنیٹیم-99 ایم جیسی ریڈیو فارماسیوٹیکل میڈیسن کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خداوند عالم نے یورینیم جیسی گراں بہا دھات انسان کو تحفے میں دی ہے اور اسی سے نیوکلیئر میڈیسن بنائی جاتی ہیں۔

ایران کی ایٹمی انرجی کی ایجنسی میں اسٹریٹجک پلاننگ و نگرانی کے ڈائریکٹر محمد قنادی نے کہا کہ ایران صعنتی اور زراعتی استعمال کے لئے مختلف طرح کے  آیسوٹوپ کی پیداوار کے ساتھ ہی میڈیکل کے شعبے میں بھی کافی آگے ہے اور ہم بو شہر ایٹمی بجلی گھر میں یورینیم سے بجلی پیدا کرتے ہيں۔

انہوں نے زراعت کے شعبے میں ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں 70 ملین لوگ غذائی قلت کا شکار ہيں اور ہمارے ملک میں بھی 30 فیصد زراعتی پیداوار اور اشیائے خورد و نوش خراب ہو جاتی ہیں جس سے 30 ملین لوگوں کا پیٹ بھر سکتا ہے۔

        ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .