27 جون، 2023، 10:03 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85153644
T T
0 Persons

لیبلز

رئیسی اور السودانی کا دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم نے آج شام ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAA) نے منگل کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے آفس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ السودانی نےعید الاضحی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے  ساتھ فون کال کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق رئیسی اور السودانی نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور خطے کی اقوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں تبادلہ کر کے مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بغداد اور تہران کی دلچسبی پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .