ایران، چین اور پاکستان کے درمیان پہلے تین فریقی اجلاس کا موضوع سلامتی اور دہشت گردی کا مقابلہ

تہران، ارنا - ایران، چین اور پاکستان نے بیجنگ میں سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔

یہ سہ فریقی اجلاس 7 جون 2023 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے معاون سید رسول موسوی، چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے خارجہ سلامتی بای تیان اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے انسداد دہشت گردی عبدالحمید کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس ملاقات میں فریقین نے دہشت گردی سے نمٹنے اور غیرعلاقائی دہشت گردوں سے نمٹنے پر بات چیت کی۔
اس ملاقات کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے معاون سید رسول موسوی نے چینی وزیر خارجہ کے معاون نونگ رونگ اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے انسداد دہشت گردی عبدالحمید کے ساتھ ملاقات کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .