17 مئی، 2023، 12:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85113677
T T
0 Persons

لیبلز

عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 556 تک پہنچ گئی

تہران ، ارنا - صیہونی حکومت کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 556 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مہجہ القدس انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان  تامر الزعانین نے اس حوالے سے کہا کہ صہیونی حکومت کی عدالت کی جانب سے دو اور فلسطینی قیدی ''صبحی عماد ابوشفیر صبیحات " اور "اسعد یوسف الرفاعی" کو عمر قید کی سزا دینے کے بعد عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔

یہ دونوں قیدی جو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال میں واقع صوبے جنین کے گاؤں "رمانہ" سے متعلق ہیں، پر چار صہیونیوں کے قتل کا الزام تھا۔

ان دونوں فلسطینی قیدیوں نے شہید کمانڈر "عبداللہ الحصری" کے قتل کے ردعمل میں یہ کام کیا تھا جس کے بعد انہیں صہیونی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔

22 سالہ شہید "عبداللہ الحصری جنین کیمپ کے رہائشیوں میں سے ایک تھے جو مارچ کو صیہونی حکومت کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .