المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انشورنس انسٹی ٹیوٹ اور متعدد ویب سائٹس کو بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے اخبار " Maariv" نے بھی ان سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ کام سوڈانی ہیکرز نے کیا ہے۔
اس عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکر گروپ ’انانیمس سوڈان‘Anonymous نے اعلان کیا ہے کہ اس نے موساد اور اسرائیل کی سوشل سیکیورٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس ہیکر گروپ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ سائبر حملہ مزید حملوں کا پیش خیمہ ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں میں صیہونی حکومت کے مختلف مراکز کی ویب سائٹس کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ