17 اپریل، 2023، 10:55 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85085369
T T
2 Persons

لیبلز

9 مئی تک ایران اور سعودی عرب کے سفارتخانوں کا افتتاح کیا جائے گا

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خلیج فارس کے امور نے کہا ہے کہ 9 مئی تک ایران اور سعودی عرب کے سفارتخانوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

یہ بات علیرضا عنایتی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے سفارت خانوں کے قیام کے وقت اور جگہ کے بارے میں کہا کہ طے پانے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے سفارت خانے دو ماہ کے اندر 19 مئی تک کھول دیے جائیں گے اور اس دوران وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سعودی وفد کی میزبانی کی اور اس سعودی وفد نے تہران میں اپنے سفارت خانے کا دورہ کیا۔وہ جمعہ کو مشہد کے لیے روانہ ہوئے اور اس شہر میں اپنے قونصل خانے کا دورہ کیا۔ہمارے علم کے مطابق وہ ریاض واپس جائیں گے اور اس کے بعد سعودی عرب کا ایک اور وفد سعودی عرب ایران کا دورہ کرے گا۔

عنایتی نے کہا کہ نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سےگزشتہ بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دو مکمل وفود سعودی عرب روانہ ہوئے۔ جو سعودی حکام نے ایک وفد کا ریاض میں اور ایک اور وفد کا جدہ میں احترام سے استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ حج سے پہلے ہم سفارتخانے اور قونصل خانے کے کھولنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ حج کےامور کو سہل بنانے کے لیے قونصل خانے اور سفارت خانہ کی سرگرمیاں یقیناً مفید ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزرائے خارجہ کی ملاقات ایران اور سعودی عرب کے ایجنڈے میں شامل ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ملاقاتیں مستقبل قریب میں ہوں گی۔

عنایتی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی بھی سفیروں کو متعارف نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں ایران کی شرکت کی دعوت کے بارے میں ایک سوال کے جواب مین کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ خطی سلامتی کا باعث ہوگی۔

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے ایرانی صدر کی دعوت کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ کی دعوت موصول ہوئی، آیت اللہ رئیسی نے اس دعوت کا مثبت جواب دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .