12 اپریل، 2023، 12:57 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85080816
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے بھارتی درآمدات دوگنی ہوگئیں

12 اپریل، 2023، 12:57 PM
News ID: 85080816
ایران سے بھارتی درآمدات دوگنی ہوگئیں

تہران، ارنا- بھارت کی وزارت تجارت اور صنعت نےاعلان کیا ہے کہ اس سال کے پہلے دو مہینوں میں ایران سے بھارتی درآمدات دوگنی ہوگئیں اور اس عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارت 358 ملین ڈالر ہے۔

 بھارت کی وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اس سال کے پہلے 2 مہینوں میں ایران کے ساتھ ملک کی کل تجارت 358 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

جنوری اور فروری کے 2 مہینوں میں ایران اور بھارت کے درمیان تجارتی تبادلے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 2022 کے پہلے 2 ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی شرح 412 ملین ڈالر سے زیادہ تھی۔

رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں ایران اور بھارت کے درمیان تجارت میں کمی کی وجہ ایران کو بھارتی برآمدات میں کمی تھی۔ 2023 کے پہلے 2 مہینوں میں ایران کو بھارت کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34 فیصد کمی ہوئی اور 224 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سال کی اسی عرصے میں بھارت نے ایران کو 342 ملین ڈالر کا سامان برآمد کیا تھا۔

اس بنیاد پر 2023 کے دو مہینوں میں ایران سے بھارت کی درآمدات کا حجم پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 91 فیصد نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 134 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال کے جنوری اور فروری مہینوں میں ایران سے ہندوستان کی درآمدات کی شرح صرف 70 ملین ڈالر تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .