جرمن اخبار ڈوئچے ویلے کے مطابق؛ عالمی ادارہ صحت نے پہلی بار 2020 میں کورونا نامی وبا کی بات کی تھی جس سے ہر ہفتے پانچ ہزار افراد ہلاک ہوتے تھے اور متاثرین کی تعداد تقریباً 70 ملین افراد تک پہنچ گئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تدروس آدہانوم قبریسوس Tedros Adhanom Ghebreyesus)نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اس سال ہم کہہ سکتے ہیں کہ کوویڈ 19 ایک ہنگامی اور بین الاقوامی تشویش کے طور پر ختم ہو گیا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ " آج واضح طور پر دنیا کورونا کے لحاظ کسی بھی دوسرے وقت کے مقابلے میں بہت بہتر پوزیشن پر ہے۔"
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مایکل رایان نے بھی کہا کہ میرے خیال میں ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ہم کورونا وائرس کو موسمی فلو influenza کی طرح دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ SARS-CoV-2 وائرس ہمیشہ ایک مہلک وائرس اور صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ رہے گا، لیکن یہ ایک ایسا وائرس ہے جو ہمارے معاشرے اور ہمارے ہسپتال کے نظام کو تباہ نہیں کرے گا۔
آپ کا تبصرہ