9 مارچ، 2023، 12:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85052019
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا - بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

بیلجیم کی وزیر خارجہ محترمہ خاتون حجا لحبیب نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ فروغ دیا جائے۔

فریقین نے ٹیلی فون پر بات چیت کے اس دور میں قونصلر تعاون پر بھی بات کی۔

ارنا کے مطابق ایران اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ ہفتے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .