8 مارچ، 2023، 3:12 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85051426
T T
0 Persons

لیبلز

ترک وزیر خارجہ مستقبل قریب میں تہران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم حالیہ زلزلے پر ترکی کے غم کو اپنا سمجھتے ہیں اور ترکی کے وزیر خارجہ مستقبل قریب میں تہران کا دورہ کریں گے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ ترکی، اس ملک کی حکومت اور قوم کے ساتھ ایران کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، ہم علاقائی نقل و حمل کی راہداریوں بشمول ایران ترکی راہداریوں میں علاقائی مقابلے کے بجائے علاقائی شراکت داری پر انحصار کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ایران اور ملک کے مغربی علاقوں کے لوگوں کی دریائے ارس تک مسلسل رسائی مشترکہ ورکنگ گروپ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے اہم ہے، عراق کے کردستان کے علاقے سے نکلنے والی دہشت گردی اور افغانستان سے نکلنے داعش دہشتگرد ہمارے مشترکہ خدشات میں سے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ چاوش اوغلو جلد ہی تہران کا دورہ کریں گے اور صدر رئیسی کے ترکی کے دورے پر بات چیت ہوئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .