1 مارچ، 2023، 2:58 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85044663
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیل شام کے خلاف فوجی اقدامات کو بند کرے : روس

تہران، ارنا - اقوام متحدہ میں روسی نمائندے کے نائب نے صیہونی حکومت  سے مطالبہ کیا کہ شام کے خلاف فوجی نقل و حرکت اور اقدامات کو بند کرے۔

یہ بات دیمیتری پولیانسکی نے آج بروز بدھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے خلاف صیہونی حکومت کے من مانی فوجی اقدامات بدستور جاری ہے اور 19فروری  کو اس حکومت کی فضائیہ نے شام کی سرزمین پر باقاعدہ حملے کیے جن حملوں میں سے ایک دمشق اور اس کے ارد گرد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور ان میزائلوں میں سے ایک نے شام کے ایک گنجان آباد علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔

اس روسی سفارتکار نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .