ایران کیجانب سے 84 فیصد یورینیم افزودگی کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک، ارنا – اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایران کی جانب سے 84 فیصد یورینیم افزودگی کے دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا سیکریٹریٹ اس حوالے سے دعووں کی تصدیق نہیں کرسکتا ہے۔

یہ بات استفان دوجاریک نے گزشتہ روز نیویارک ایران کی جانب سے یورینیم کو 84 فیصد افزودگی کے دعوے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ان دعووں کی تصدیق نہیں کر سکتا ہے۔

دوجاریک نے کہا کہ ممکن ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی رواں ہفتے ایک وفد تہران بھیجے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ایران کو عالمی ایٹمی توانائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نےمنگل کے روز بورڈ آف گورنرز کے حکام کیلیے ایک خفیہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے 84 فیصد یورینیم افزودگی کے دعوے کی تحقیقات جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .