22 فروری، 2023، 2:20 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85037689
T T
0 Persons

لیبلز

برطانیہ کے عبوری ناظم الامور کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا

تہران،ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تسلسل کے خلاف احتجاج میں ایران میں تعینات برطانیہ کی عبوری ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تسلسل کے خلاف احتجاج میں ایران میں تعینات برطانیہ کی عبوری ناظم الامور  محترمہ  ایزابل مارش کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار برائے مغربی یورپ نے ایران کے خلاف بے بنیاد اور من گھرٹ دعووں کو ایرانو فوبیا پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے برطانوی حکومت کے اس غیر دوستانہ رویے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے نئی برطانوی پابندیوں کو سیاسی کام قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ایسا ملک جو تارکین وطن اور مسلمانوں کے خلاف شدید ترین امتیازی سلوک اور مظالم کی اجازت دیتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف مہاجرین کو زبردستی سے روانڈا میں منتقل کرتا ہے ، انسانی حقوق کےبارے میں اظہار رائے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں ایران نے ثابت کردیا ہے کہ غیرملکی دباو اور منفی پروپیگنڈے کے سامنے نہیں جھکے گا اور اسی لیے وہ جلد ہی برطانوی حکومت کی پابندیوں کے جوابی ردعمل کا اعلان کرے گا۔

محترمہ خاتون ایزابل مارش نے اعلان کیا کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .