15 فروری، 2023، 4:04 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85031599
T T
0 Persons

لیبلز

چینی اور ایرانی صدور اچھے سمجھوتوں پر پہنچ گئے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین اور ایران کے صدور نے مختلف امور میں اچھے سمجھوتوں پر اتفاق کیا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ حاصل شدہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سیاحت، ثقافتی، سائنسی، تکنیکی اور صنعتی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان کل کی ملاقات اور بات چیت نے انہیں چین اور ایران کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا بخوبی جائزہ لینے میں مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں صدور نے ایران اور چین کے 25 سالہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ پلان پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں، خوش قسمتی سے دونوں حکومتوں کے متعلقہ وزراء بالخصوص اقتصادی ٹیموں نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بہت پر امید ہیں کہ مذاکرات اور اتفاق رائے کے نتیجے میں اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سیاحت، سائنسی، تکنیکی اور صنعتی شعبوں میں موجودہ باہمی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ بڑھے گا۔
ایرانی صدر چین کے دورے پر ایک اعلیٰ اقتصادی اور سیاسی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ 20 سالوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
رئیسی کے بیجنگ کے تین روزہ دورے کے پہلے دن ایرانی اور چینی حکام نے بحرانوں سے نمٹنے، سیاحت، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات، بین الاقوامی تجارت، دانشورانہ املاک، زراعت، برآمدات، صحت کی دیکھ بھال، میڈیا، کھیل، اور ثقافتی ورثہ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی 20 دستاویزات پر دستخط کئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .