12 فروری، 2023، 5:03 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85028221
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا غیرملکی قرضے میں 2۔6 ارب ڈالر کی کمی

تہران، ارنا – ایرانی مرکزی بینک کے مطابق، 21 نومبر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا غیرملکی قرضہ 6 ارب و 425 ملین ڈالر تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ارب و 642 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

ایرانی مرکزی بینک نے نومبر مہینے کے معاشی اعدادوشمار کے منتخب جدول شائع کیے ہیں جس میں مانیٹری اور بینکنگ سیکٹرز، بیلنس آف پیمنٹ اور کیپٹل مارکیٹ میں تازہ ترین معلومات اور معاشی اعدادوشمار شامل ہیں۔
مرکزی بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 21 نومبر تک ایران کے غیر ملکی قرضوں کی رقم 6 ارب 425 ملین ڈالر ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے غیر ملکی قرضوں میں سے 4 ارب 676 ملین ڈالر درمیانی اور طویل مدتی قرضے ہیں اور اس رقم میں سے ایک ارب 749 ملین ڈالر قلیل مدتی قرضے ہیں۔
یورو پر مبنی ایران کی اصل ذمہ داریوں کا اعلان 6 ارب و 230 ملین یورو سے زیادہ کے طور پر کیا گیا ہے، جن میں سے 4 ارب و 534 ملین یورو درمیانی اور طویل مدتی قرضے ہیں اور 1 ارب و 696 ملین یورو قلیل مدتی قرضے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .