قطر کے امیر اور وزیر اعظم کی اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد

تہران، ارنا - قطر کے امیر اور وزیر اعظم نے ایرانی صدر مملکت کو 1979 کے اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور وزیر اعظم خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی نے ہفتہ کے روز اپنے الگ الگ پیغامات میں علامہ سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔
ان کے پیغامات اس وقت آئے جب ایران بھر میں اسلامی انقلاب کی فتح کی یاد میں ملک گیر ریلیاں جاری تھیں جس نے ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .