28 جنوری، 2023، 1:00 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85011878
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور ترکی کیساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں: عراق

تہران، ارنا – عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بغداد خارجہ پالیسی میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنے برادرانہ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بات محمد شیاع السودانی نے مجعہ کے روز فرانس 24 چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ فرانس عراق اور فرانس کے درمیان تعلقات میں ایک فریم ورک تبدیلی تصور کیا جاتا ہے اور یہ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
السودانی نے کہا کہ یہ معاہدہ دراصل ایک حکمت عملی ہے جس میں معاشیات، سلامتی، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں 50 مضامین شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں بہت سی شقیں شامل ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق سکیورٹی سے ہے، مثال کے طور پر گولہ بارود اور ہتھیار جو ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کے لیے درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق کو غیر ملکی فوجی دستوں کی ضرورت نہیں ہے لیکن بغداد کو نہ صرف امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے بلکہ داعش کے خلاف لڑنے والے تمام ممالک کے ساتھ بھی تعاون کی ضرورت ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں عراقی ثالثی کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سلامتی کی بحالی کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان ان تعلقات اور تعاون کو قائم کرنے اور اس کی حمایت کرنے اور پورے خطے میں استحکام میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔
عراقی حکومت کے سربراہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے بغداد اور تہران کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .