یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر دفاع علی محمود عباس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران شام کا حقیقی دوست ہے، جس طرح ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا ہے، وہ تعمیر نو کے دور میں بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
علامہ رئیسی نے کہا کہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کے دور میں ہمیشہ شام کی حمایت کی ہے، شام کی بحالی کے لیے بھی اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے شامی عوام کو بغاوت سے بچانے پر شامی فوج کی بھی تعریف کی۔
علی محمود عباس نے اپنی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے لیے ایران کی حمایت کی تعریف کی۔
شام کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام اپنے بھائیوں اور حقیقی دوستوں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہوا ہے اور وہ مزاحمت کے محور میں سے ایک کے طور پر پہلے سے زیادہ اپنا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی دنیا کی تشکیل میں مزاحمت کے محور کا کلیدی کردار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ ایران اور شام کے تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، اس طرح کی کوششوں سے دونوں ممالک کے تعلقات زیادہ مضبوط اور گہری جڑیں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران اور شام کے درمیان تعلقات مزاحمتی جذبے پر مبنی ہیں: صدر رئیسی
24 جنوری، 2023، 6:43 PM
News ID:
85008674
![ایران اور شام کے درمیان تعلقات مزاحمتی جذبے پر مبنی ہیں: صدر رئیسی ایران اور شام کے درمیان تعلقات مزاحمتی جذبے پر مبنی ہیں: صدر رئیسی](https://img9.irna.ir/d/r2/2023/01/24/4/170138512.jpg?ts=1674564038846)
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے مزاحمتی جذبے پر مبنی ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
شامی قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ سے ملاقات کے دوران؛
تہران- دمشق کے اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دنیا ہوگا: ایرانی صدر
تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے ایران اور شام کے درمیان اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے…
-
شام کی مدد پر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر
تہران، ارنا- دمشق کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے اس عزم کا اعادہ کیا…
آپ کا تبصرہ