16 جنوری، 2023، 3:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85000533
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں برفانی طوفان؛ 22390 لوگوں کو سڑکوں پر بچایا گیا

تہران، ارنا - ایرانی ریسکیو تنظیم کے سربراہ نے گزشتہ 9 دنوں میں ملک کے 28 صوبوں میں 2282 امدادی کارکنوں کو متحرک کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران، سڑکوں پر 22390 افراد کو بچایا گیا۔

بابک محمودی نے پیر کے روز ہلال احمر کی امدادی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک کے 31 صوبے سردی سے متاثر ہوئے۔ اس تنظیم کی جانب سے 343 علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی گئیں جن میں 135 سڑکیں، 33 قصبات، 145 دیہات اور 30 خانہ بدوش علاقے شامل ہیں۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ان کارروائیوں کے دوران 22390 افراد کو بچایا گیا، ریڈ کریسنٹ کے امدادی کارکنوں کی مدد سے، ایرانی ہلال احمر کی مدد کی بدولت 3,739 افراد کو ہنگامی رہائش ملی۔
واضح رہے کہ اس دوران 2282 ریسکیورز سمیت 607 آپریشنل ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .