23 دسمبر، 2022، 12:59 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84978099
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے ہالینڈ کے ہم منصب کیساتھ بات چیت

تہران، ارنا - ایران اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ نے جامع دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز  ووپکہ ہوکسٹرا کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔
 فریقین نے دوطرفہ اور بین الاقوامی شعبوں میں باہمی دلچسپی کے اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے ایران اور ہالینڈ کے تعلقات کی 400 سالہ پرانی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی ہمیشہ توسیع کے لیے ایران کی تیاری کا اعلان کیا۔
انہوں نے اس دوران ڈچ حکومت اور قوم کو کرسمس اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد دی۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے بھی دوطرفہ تعلقات کے طویل ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک سیاسی اور قونصلر امور پر دوطرفہ بات چیت کو جاری رکھنے کا حامی ہے۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے اس دوران ایرانی قوم اور حکومت بالخصوص ایرانی عیسائی شہریوں کو نئے عیسوی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .