21 دسمبر، 2022، 12:54 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84976755
T T
0 Persons

لیبلز

بحرینی عوام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

تہران۔ ارنا۔ بحرینی شہریوں نے ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "السنابس" میں بحرینی شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکلتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

بحرینی مظاہرین نے آل خلیفہ کی جیلوں میں بند حزب اختلاف کے رہنماؤں اور شخصیات کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور اس بات پر زور دیا کہ سیاسی قیدی خطرے میں ہیں۔

"سیاسی قیدیوں کو بچاؤ" اور "جاگنے والے ضمیر کہاں ہیں؟" اور "قیدیوں کو بتدریج موت سے بچاؤ" ان پلے کارڈز میں شامل تھے جو انہوں نے اٹھا رکھے تھے، وہ نعرے لگا رہے تھے کہ "ہم قیدیوں کیساتھ ہیں"۔

بحرینی عوام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

السنابس قصبہ بحرین کے علاقوں میں سے ایک ہے جو تقریبا ہر روز آل خلیفہ کے خلاف احتجاج کے جاری رہنے اور اس ملک میں سیاسی قیدیوں کے خلاف انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی، تشدد اور جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دینے کے لیے بحرینیوں کے احتجاجی اجتماع کا مشاہدہ کرتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .