یہ بات عیسی زارع پور نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ناہید 1 اور 2 کے نام سے دو مواصلاتی سیٹلائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لانچ کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔
زارع پور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لانچ کے لیے دیگر تحقیقی اور آپریشنل سیٹلائٹس تیار کر رہا ہے، ہم مستقبل میں لانچوں کے لیے درست وقت کا اعلان کریں گے۔
ناہید 1 ایک ایرانی کم زمینی مدار میں مواصلاتی مائیکرو سیٹلائٹ ہے جسے فروری 2016 میں منظر عام پر لایا گیا تھا۔
ایران کی خلائی ایجنسی کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹرانسپورٹیشن سسٹم نے ناہید 1 سیٹلائٹ تیار کیا ہے۔
ناہید 2 ایک کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سیٹلائٹ ہے جو ایک تھرسٹر (خلائی جہاز) سے لیس ہے جو مدار میں تبدیلیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی ترقی کو کم زمینی مدار میں کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم بنانے کی ایران کی کوششوں میں ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
مارچ کے آخر تک کم از کم 2 سیٹلائٹ لانچ کریں گے: ایرانی وزیر مواصلات
18 دسمبر، 2022، 3:13 PM
News ID:
84973753
تہران، ارنا – ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایرانی رواں سال کے اختتام تک کم از کم دو سیٹلائٹ خلا میں بھیج جائيں گے۔
متعلقہ خبریں
-
سیٹلائٹ سسٹم کی تعمیر ایران کے خلائی پروگرام کے ایجنڈے میں ہے
تہران، ارنا - ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہےکہ قلیل مدت میں سٹار لنک جیسا سیٹلائٹ…
-
ایران کا روس کیساتھ ایرو اسپیس صنعتوں کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط
کیش، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے خلائی صنعت کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر…
-
ایران مستقبل قریب میں ایک نئے سیٹلائٹ کی جانچ کرے گا
تہران، ارنا – ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایک نئی ایرانی ساختہ…
-
ایران موسم خزاں میں ایک سیٹلائٹ لانچ کرے گا
تہران، ارنا- ایرانی ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ…
آپ کا تبصرہ