ایران میں مقیم غیرملکی سفارتکاروں کی اہلیے کو "شب یلدا" کے تعارف کی تقریب

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر برائے سیاسی بین الاقوامی مطالعات نے غیر ملکی سفارتکاروں کی بیویوں کو روائتی تہوار "شب یلدا" کے تعارف کی تقریب کا انعقاد کیا۔

"شب یلدا" روائتی تہوار کو ایران (افغانستان کے ساتھ مشترکہ طور  پر) کے 19ویں غیرمحسوس ورثے کے طور پر یونیسکو میں رجسٹرڈ کردیا گیا۔
اس تقریب میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شریک حیات کے علاوہ 30 ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں کی بیویوں نے شرکت کی۔
منعقد ہونے والی تقریب میں تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندے، ای سی او، ایشین میئرز اسمبلی، اقتصادی تعاون تنظیم کا سیکرٹریٹ، اسلامی تعاون تنظیم کی یونین آف اسمبلیز کا سیکرٹریٹ اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ شریک تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی عوام ہرسال موسم خزان کی آخری رات کو شب یلدا کا تہوار مناتے ہیں.یلدا تہوار کا سب سے اہم مقصد خاندانوں اور دوستی کو اہمیت دینا ہے.
ایرانی کیلینڈر کے مطابق 30 آذر یا 21 دسمبر کو ایرانی عوام سردیوں کی آمد پر یلدا نامی تہوار مناتے ہیں جس دن کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار قرار دیا جاتا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .