امریکہ انتہا پسند اسلام پسندوں کیساتھ امت مسلمہ میں تنازعات پھیلانے کا خواہاں ہے

تہران، ارنا - تقریب اسلامی مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مغرب کے اسلامی داعش کے منصوبے کو شکست دینے میں ایران اور روس کی کامیابی کے بعد انہوں نے ہماری مخالفت میں ایک نیا کام شروع کر دیا ہے اور امریکہ مسلمانوں کے اسلامی اتحاد میں خلیج پیدا کرنے کے درپے ہے۔

یہ بات حمید شہریاری نے جمعرات کے روز روس کے ادارۂ مسلمین اور مفتی کونسل کے سربراہ 'شیخ راویل عین الدین' کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر حجت الاسلام ڈاکٹر شہریاری کا کہنا تھا کہ داعشی اسلام کو فروغ دینے میں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی ایران اور روس کے ہاتھوں شکست کے  بعد اب انہوں نے ایک نئی سازش شروع کی ہے جس کے تحت وہ مسلمانان عالم کی صفوں میں اختلافات اور تفرقہ کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔

شہریاری نے امریکی لیبرل کلچر کی ترویج کو عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مغربی ممالک اپنی ثقافت کو دیگر ممالک پر مسلط کرنے کے درپے ہیں، وہی ثقافت جو بظاہر آزادی معلوم ہوتی ہیں مگر در حقیقت وہ اپنے مد مقابل ہر اٹھنے والے تفکر کو دبانے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم بڑے حساس مرحلے سے گزر رہے ہیں اور ہمارے کچھ فرائض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے شام میں ایک بڑی اور گہری سازش کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد دنیائے اسلام میں شگاف ڈالنا تھا تاہم ایران و روس کے باہمی تعاون نے اُسے ناکام بنا دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .