4 دسمبر، 2022، 3:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84961072
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں اناج کی پیداوار 21 ملین ٹن کی سرحد سے زیادہ ہوگئی: ایف اے او

تہران۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوارک اور زراعت کے امور نے 2022 میں ایران کے گندم اور چاول کی پیداور میں 25 فیصد کے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے کے دوران ملک میں اناج کی مجموعی پیداوار 8۔20 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ادارے برائے صحت اور زارعت نے "مصنوعات اور غذائی صورتحال کے ویژن" کے سلسلہ وار رپورٹوں کے حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 2022 میں ایران میں اناج کی پیداوار 3۔17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

زرعی پیداوار کی ترقی اور خاص طور پر اناج جیسی اسٹریٹیجک مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ معیشت کے شعبے میں 13ویں حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے اور فصلی سال میں ایران کی اناج کی پیداوار کی 21 ملین ٹن پہنچ گئی ہے جو 2022 میں اس میدان میں حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ تھا۔

ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں 2022 کے دوران 8۔200 ملین ٹن اناج کی پیداوار کی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ملک میں اناج کی پیداوار 7۔17 ملین ٹن تھی۔

2022 میں دو اہم اناج کے طور پر گندم اور چاول کو ایران میں پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایران کی گندم کی پیداوار، 2021 کے فصلی سال میں 4۔10 ملین ٹن ہونے کا اعلان کیا گیا تھا، 25 فیصد اضافے کے ساتھ 2022 کے فصلی سال میں 13 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .