ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کا روزانہ گیس نکالنے کا حجم قطر سے زیادہ ہے

تہران۔ ارنا- نائب ایرانی وزیر تیل برائے ہائیڈرو کاربن وسائل کی نگرانی کے امور نے کہا ہے کہ ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کا روزانہ گیس نکالنے کا حجم قطر سے زیادہ ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سجاد خلیلی" نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ میں ایران کے چھوٹے حصے کے باوجود، ہمارے ملک کی یومیہ پیداوار اس کے جنوبی پڑوسی سے زیادہ ہے۔

جنوبی پارس فیلڈ دنیا کے سب سے بڑے آزاد گیس وسائل میں سے ایک ہے جو خلیج فارس میں ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ سرحد پر اور ایران کے جنوبی ساحل سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 1990 میں اس فیلڈ میں پہلا ریسرچ کنواں کھود کر گیس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

ایران کا 9،700 کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل اس میدان میں 3,700 کلومیٹر کا حصہ ہے، اور 14 ہزار بلین کیوبک میٹر کے ذخائر کیساتھ اس کے پاس دنیا کے تقریبا 8 فیصد ذخائر ہیں۔ اس فیلڈ کے گیس کنڈینسیٹ کے ذخائر کا حجم 18 بلین بیرل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ایران نے اس میدان کی ترقی کا آغاز 1997 میں کیا تھا؛ اس مشترکہ میدان سے ایران کی یومیہ گیس نکالنے کی گنجائش اب 705 ملین کیوبک میٹر ہے جو کہ قطر سے زیادہ ہے۔

جنوبی پارس مشترکہ میدان سے ایران کا اپنی ترقی کے آغاز سے لے کر اب تک یعنی 1997 سے اب تک 2 ہزار بلین مکعب میٹر سے زیادہ  گیس نکالا ہوا ہے جسے 80 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے حاصل کیا گیا ہے۔ فروری 2021 کے آغاز تک جنوبی پارس گیس فیلڈ کی مصنوعات کی مالیت 360 بلین ڈالر کے برابر تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .