ایرانی دارالحکومت میں جنوبی ایشین کونسل آف ٹیلی کام ریگولیٹرز کا انعقاد

تہران، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران کی میزبانی میں جنوبی ایشین کونسل آف ریگولیٹرز (SATRC) کے 23 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مالدیپ، نیپال، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، سری لنکا اور کمبوڈیا (مبصرین کے طور پر) نے شرکت کی۔

 نائب ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد امین آقامیری نے کہا کہ جنوبی ایشین ریگولیٹرز کی کونسل، جسے SATRC کے نام سے جانا جاتا ہے، نے گزشتہ 25 سالوں میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی ریگولیٹری تعاون کی ترقی اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے فریکوئنسی سپیکٹرم اور ریگولیشن اور سروس پالیسی جیسے مسائل کو حل کرنے کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ SATRC کے اراکین، کثیر الجہتی تعاون کے امکانات اور مواقع کے حامل، رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے خطے کے روشن مستقبل کا وعدہ کر سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .