11 اکتوبر، 2022، 5:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84909708
T T
0 Persons

لیبلز

رواں سال میں گیس کی پیداوار میں 4 بلین کیوبک میٹر کا اضافہ

تہران، ارنا - ایرانی نیشنل گیس کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں گیس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 ارب کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات احمد زمانی نے سال کے سرد مہینوں میں قدرتی گیس کی فراہمی کے انتظام کے چیلنجوں سے متعلق گول میز میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال کے پہلے 6 مہینوں میں ملک میں گیس نکالنے میں 3 فیصد اضافہ، پیداوار میں 1 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

زمانی نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں میں گاز کی پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 ارب کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا ہے اور بجلی نیٹ ورک کے استحکام اور کیمیکلز کی فراہمی کے لیے اچھے اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ملک کے ذخائر سے گیس کی پیداوار کی شرح کو 1 بلین کیوبک میٹر یومیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں میٹھی گیس کی پیداوار روزانہ 840 سے 850 ملین مکعب میٹر تک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .